4 جنوری، 2017، 5:25 PM

فلپائن کی جیل سے 158 قیدی فرار ہوگئے

فلپائن کی جیل سے 158 قیدی فرار ہوگئے

فلپائن میں 100 کے قریب مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تقریباً 158 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں 100 کے قریب مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تقریباً 158 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے صوبے کوٹا باٹو کے شہر کیدا پاوان میں واقع شمالی کوٹا باٹو جیل پر مسلح افراد نے بدھ کو علی الصبح حملہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں سے نمٹنے کے لیے پولیس اور فوج کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 6 قیدی ہلاک ہوگئے جن میں سے پانچ وہ قیدی تھے جو فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جبکہ باغیوں کی فائرنگ سے ایک گارڈ بھی ہلاک ہوگیا۔

کیدا پاوان کے پولیس چیف سپرنٹنڈنٹ لیو اجیرو کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں کا تعلق کالعدم بینگ سامورو اسلامک فریڈم فائٹرز اور مورو اسلامک لبریشن فرنٹ سے منحرف ہونے والے دھڑے سے ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیل پر حملے کی وجہ سے تقریباً 158 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور قریبی جنگلوں میں چھپ گئے ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن کے اس صوبے میں 2007 کے بعد سے جیل پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

News ID 1869480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha